رابطہ عالم اسلامی کی دو ٹرینوں کے تصادم کے حادثے  پر اسپین سے تعزیت

رابطہ عالم اسلامی کی دو ٹرینوں کے تصادم کے حادثے  پر اسپین سے تعزیت

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے اسپین کے شہر تولیڈو کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم کے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں پر مملکتِ اسپین اور متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس المناک حادثے پر پوری ہسپانوی قوم اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ رابطہ کی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Post date بدھ, 28 October 2026