مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی حکومتوں کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان تینوں حکومتوں کے اس تاریخی اعلان کو سراہا، اور اس بات پر زور دیا کہ یہ فلسطینی عوام کے تاریخی اور قانونی حق کی روشنی میں انصاف کے اصولوں اور اس کی مؤثر اقدار پر ایمان کا ترجمان ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ اعتراف ایک نہایت اہم موقع پر سامنے آیا ہے، کیونکہ یہ ”دو ریاستی حل“ کے قیام کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پیر 22 ستمبر 2025ء کو فلسطینی مسئلے کے پُرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس مملکتِ سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے اس امر پر زور دیا کہ یہی مؤقف خطے میں جامع، عادلانہ اور پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔
اتوار, 21 September 2025 - 21:50