مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے سخت ترین الفاظ میں سوڈان کے شہر فاشر کی ایک مسجد کو نشانہ بنانے کی اس ہولناک کارروائی کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری جاں بحق ہوئے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اس بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ رابطہ نے ایک بار پھر اس امر پر زور دیا کہ اخلاقی اقدار، بین الاقوامی قوانین اور ”اعلانِ جدہ“میں شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ سے متعلق شقوں کی سختی سے پاسداری ضروری ہے۔
رابطہ نے اس یقین دہانی کا بھی اعادہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گی۔
جمعہ, 19 September 2025 - 22:27