قازقستان کی پارلیمنٹ نے اپنے دارالحکومت ”آستانا “میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی۔

آج صبح:
قازقستان کی پارلیمنٹ نے اپنے دارالحکومت ”آستانا “میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی 
 کی میزبانی کی۔

آپ کا استقبال سینٹ کے چیئرمین عزت مآب جناب مولن اشیمبایف، پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر جناب جاقب آزانف اور متعدد اراکین پارلیمان نے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے زور دیا کہ ڈاکٹر العیسی کا بطور”مہمانِ خصوصی“ عالمی وروایتی مذاہب کے رہنماؤں کی آٹھویں کانفرنس میں شرکت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے رابطہ کے ساتھ ہر شعبے میں بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا، اور رابطہ کی تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے، مشرق ومغرب کے دریمان پل قائم کرنے، اور خادم حرمین شریفین حفظہ اللہ کی سرپرستی میں منعقدہ ” میثاقِ مکہ مکرمہ“کانفرنس جیسے تاریخی اقدامات کو سراہا۔

سیکرٹری جنرل رابطہ، چیئرمین مسلم علماء کونسل نے اس موقع پر اسلامی دنیا کے اندر اور باہر رابطہ کے اسٹریٹجک فرائض پر روشنی ڈالی اور اس ذمہ داری کا ذکر کیا جو وہ دنیا کے مختلف فورمز پر ”اسلامی اقوام“ کی نمائندگی کے طور پر ادا کر رہی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے یاد دلایا کہ رواں سال مارچ میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نيويارك ميں”اسلاموفوبیا کے انسداد کے بین الاقوامی دن“ کی پہلی سرکاری تقریب میں رابطہ کو اسلامی اقوام کے نمائندے کے طور پر منتخب کیا تھا۔

ڈاکٹر العیسی نے قازقستان کی عالمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو اُس کی اعلی اقدار کی عکاسی کرتی ہیں، اور اس بات کو اجاگر کیا کہ قازقستان نے پُرامن بقائے باہمی کا ایک شاندار عالمی ماڈل پیش کیا ہے، جو مذہبی، نسلی اور ثقافتی تنوع رکھنے والی اقوام کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بن سکتاہے۔

قازقستان کی پارلیمنٹ نے اپنے دارالحکومت ”آستانا “میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی۔
قازقستان کی پارلیمنٹ نے اپنے دارالحکومت ”آستانا “میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی۔
قازقستان کی پارلیمنٹ نے اپنے دارالحکومت ”آستانا “میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی۔
بدھ, 17 September 2025 - 09:14