اسلامی قیادت نے زغرب میں ڈاکٹر محمد العیسی کے دورے کا خیر مقدم کیا۔ آپ نے اس موقع پر متنوع مذہبی اور ثقافتی مفکرین اور کروشیا کے فرزندان اسلام کی موجودگی میں خطاب بھی کیا۔
رابطہ کے عالمی پیغام اور اس کے فرائض سے متعلق متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور تقریبات کے انعقاد کے لیے ایک سرکاری دعوت پر:
قازقستان کی پارلیمنٹ نے اپنے دارالحکومت ”آستانا “میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی۔