![رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے مسجدِ اقصی پر مسلسل اسرائیلی دھاووں کی شدید مذمت](/sites/default/files/aqsa-ur.jpg) رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے مسجدِ اقصی پر مسلسل اسرائیلی دھاووں کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے قابض پولیس کی حفاظت میں اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجدِ اقصی اور اس کے صحنوں پر کیے جانے والے مسلسل دھاووں اور خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اسلامی مقدسات کی حرمت پر کھلا اور سنگین حملہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ القدس کے مقدسات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے خلاف اسرائیلی حکام کی مسلسل خلاف ورزیاں نہایت خطرناک نتائج کی حامل ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی برادری اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے کی جانے والی تمام سنگین خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

جمعہ, 15 May 2026 - 13:55 -

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fftp.themwl.org%2Fur%2Fnode%2F41483&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8%20%D8%B3%DB%92%20%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%90%20%D8%A7%D9%82%D8%B5%DB%8C%20%D9%BE%D8%B1%20%D9%85%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%20%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%20%D8%AF%DA%BE%D8%A7%D9%88%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)